ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریلوے چھوٹے کسانوں، ایم ایس ایم ای کے لیے نئی مصنوعات تیار کرے گی: سیتا رمن

ریلوے چھوٹے کسانوں، ایم ایس ایم ای کے لیے نئی مصنوعات تیار کرے گی: سیتا رمن

Tue, 01 Feb 2022 21:16:38    S.O. News Service

نئی دہلی ،یکم فروری (آئی این ایس انڈیا) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج لوک سبھا میں مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کیا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 2022-23 کے عام بجٹ کو ’ پیگاسس اسپن بجٹ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ملک کے عام لوگوں کے لیے کچھ نہیں ہے۔ممتا نے ٹویٹ کیاکہ بے روزگاری اور مہنگائی سے دوچار عام لوگوں کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ صرف بڑی باتیں اور حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے دعویٰ کیا کہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں ، غریبوں اور متوسط طبقے کی پرواہ نہیں کرتے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہیرے حکومت کے بہترین دوست ہیں۔ وزیر اعظم کو کسانوں ، متوسط طبقے ، یومیہ اجرت والے مزدوروں ، بے روزگاروں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔دوسری طرف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا- مارکسسٹ ( سی پی آئی ) نے الزام لگایا کہ عام بجٹ میں روزگار پیدا کرنے اور شہری روزگار کی ضمانت کا کوئی ذکر نہیں ہے اور نہ ہی منریگا کے بجٹ میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے۔


Share: